ؔ انیس قائم خانی کا نوری آباد کے مقام پر ٹریفک حادثے پر متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

اتوار 27 ستمبر 2020 23:45

Sکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے نوری آباد کے مقام پر ٹریفک حادثے پر متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک حادثات کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے ہو نگے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے واقعہ کو 20 گھٹنے گزارنے کے چکے ہیں اس کے باوجود انتظامیہ کوئی بندہ ابھی تک نہیں پہنچا جو قابلِ مذمت ہے اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اہل خانہ کو ابھی اپنے پیاروں کی لاشیں کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ جاں بحق افراد کے ڈی این اے کی سیمپلنگ کا عمل کو فی الفور مکمل کر وایا جائیانہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت و بلند درجات کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں