سید ناصر شاہ کی خصوصی ہدایت پرمدینہ کالونی میں ترقی اور خدمت کی رفتار کو دگنا کردیا گیا

منگل 29 ستمبر 2020 18:46

سید ناصر شاہ کی خصوصی ہدایت پرمدینہ کالونی میں ترقی اور خدمت کی رفتار کو دگنا کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) کورنگی یوسی 28 مدینہ کالونی کو ماڈل یوسی بنانے کا عزم وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خصوصی فنڈ سے ایس ٹی 18 میں سالوں سے بند سیوریج سسٹم کی ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی کے احکامات دے دیئے۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی تک عوام کی ترجمانی یوسی 28 کے پیپلز پارٹی کے نمائندے حاجی فہیم میو اور کامران راجپوت نے کی جن کی کاوشوں سے صوبائی وزرا نے ہنگامی بنیادوں پر سیوریج سسٹم اور میو کالونی میں پانی کی نئی لائنز کی تنصیب کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کروایا سالوں سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم علاقے میں جیسے ہی عوام کو پتہ لگا تو لوگوں نے پیپلز پارٹی کے وزرا کے حق میں نعرے بلند کیے اور عہد کیا کہ جس طرح ہماری ایک شکایت پر پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے ہمارے سالوں کے مسائلِ دنوں میں حل کر دیے انشا اللہ اب ہم پیپلز پارٹی سے دوری ختم کرکے انھیں ہی ہر طرح سپورٹ کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں