سپرہائی وے حادثہ: ایس ایف ڈی ایل ، جامعہ کراچی نے لاشوں کی شناخت کرلی، ترجمان

بدھ 30 ستمبر 2020 00:02

کراچی۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) ، جامعہ کراچی نے نوریا آباد کے قریب سپرہائی وے پر حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کو27ستمبر2020ء کی شام پانچ بجے محکمہٴ پولیس سے لاشوں کی14نمونے موصول ہوئے تھے، ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی ہدایت پرجلد از جلد تجزیاتی کام مکمل کر کی48گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں