شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات منہدم اور سر بمہر

بدھ 30 ستمبر 2020 00:02

کراچی۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم اور سر بمہر کردیا ہے جبکہ مین سپر ہائی وے معار موڑ کے قریب ایک پبلک سیل پروجیکٹ میں تشہیر و فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 166/167/A محمود آباد نمبر 1پر گرائونڈ فلور کی آرسی سی چھت کو جزوی منہدم اور پلاٹ کو سربمہر کردیا، محمود آباد نمبر 5کے علاقے میں پلاٹ نمبر 1119، ایس ٹی نمبر 29-B پر پانچویں منزل کے آر سی سی کالمز و بیمز کو منہدم اور پلاٹ نمبر 8028/944 سروے نمبر 1031، ایس ٹی نمبر 20/A پر غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہر کردیا جبکہ خداداد کالونی میں پلاٹ نمبر A-47 پر تیسری منزل کی دیواروں کو منہدم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لیاری ٹائون میںپلاٹ نمبر 3139 ،فدا حسین شیخا روڈ ، دریا آباد پر چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل کو منہدم کردیا جبکہ ضلعی اسٹنٹ کمشنر کی سرابراہی میں پلاٹ نمبر 188بہار کالونی کی کٹ لائن پر پہلی منزل کی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کی گئی کاروئی میں گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر C-40، بلاک 3پر سامنے کی جانب آدھے حصے کو اور نیو لیاری سیکٹر 15-A سکیم 33میں پلاٹ نمبر C-86 پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا۔

نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر A-09، بلاک نمبر Cپر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور سامنے کی آر سی سی چھت و بیمز، پلاٹ نمبر B-237، بلاک D پر دوسری منزل کی دیواروں کا لمز جبکہ صدر ٹائون میں پلاٹ نمبر 35/1,NP-10 نیپئر کوارٹرز پر دوسری منزل کی چھت و شٹیرنگ کو منہدم کردیا گیا۔ کورنگی ٹائون میں کاروائی کے نتیجے میں پلاٹ نمبر L-688، اور L-689، سیکٹر 31-A ، الواسع ٹائون پر تیسری اور چوتھی منزل کی آر سی سی چھت کو منہدم اور پلاٹ نمبر C1-24 اور C1-25 پر بنیادی تعمیرات کی دیواروں کو مسمار کردیا جبکہ اورنگی ٹائون میں پلاٹ نمبر A-48، سیکٹر 6-E، مجاہد آباد اورنگی پر چوتھی منزل کی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔

مذکورہ بالا انہدامی کاروائیاں علاقے کے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے SBCA پولیس فورس بھی اُن کے ہمرا ہ موجود تھی۔ ایس بی سی اے نے میسرز معمارئین بلڈرز اینڈ ڈولپرز کو، کے پرائیو یٹ پبلک سیل پروجیکٹ واقع سیکٹر 8-B، معمار موڑ بلمقابل بائیکوپٹرول پمپ، مین سپر ہائی وے کراچی میں تشہیر و فروخت مہم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بلڈرز ایس بی سی اے کا لائسنس یافتہ نہیں ہے جبکہ اس پروجیکٹ میں تشہیر و فروخت کیلئے ایس بی سی اے سے این او سی بھی حاصل نہیں کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی لین دین اور سرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے اس ضمن میں تعمیراتی قوانین کے مطابق بلڈرز اور پروجیکٹ کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں