پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ممتاز اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے ،ان کی عمر70 سال تھی

بدھ 30 ستمبر 2020 01:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ممتاز اداکار مرزا شاہی انتقال کرگئے ،ان کی عمر70 سال تھی۔مرزا شاہی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار مرزا شاہی کافی عرصے سے علیل تھے،وہ سول اسپتال میں زیر علاج تھے،دو دن پہلے اداکار مرزا شاہی کو وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا تھا۔انہوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے جو ان کی وجہ شہرت قرار پائے۔معروف ڈرامہ نگار فصیح باری خان کے تحریر کردہ ڈرامے قدوسی صاحب کی بیوہ میں علیم الدین کا کردار اور نادانیاں میں چچا کمال کے کرداروں نے ان کی وجہ شہرت میں مزید اضافہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں