لیاقت آباد ٹریڈرز کے انتخابات میں اسمال ٹریڈرز کے بابر بنگش کی شاندار کامیابی، انتخابی نتائج مخلص اور دیانتدار قیادت کی فتح ہے ،محمود حامد

بدھ 30 ستمبر 2020 01:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) آل آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بابر خان بنگش کی قیادت میں بابر پینل 786نے ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کلین سوئپ کرلیا 603 ووٹوں میں سے 365 ووٹ لے کر پورا پینل کامیاب ہو گیا۔ نوید یوسف صدر، فرقان وارثی سینئر نائب صدر،اقرار حسین نائب صدر ،آفتاب خواجہ جنرل سیکریٹری ،بابر خان بنگش آرگنائزنگ سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شاندارکامیابی پر اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامدنے بابر بنگش اور نوید یوسف کو مبارکباد دی ہے ۔ایس ایم توفیق روڈ لیاقت آباد ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسماعیل صدیقی و فہد اسلم پینل نے 53 ووٹ اور اشرف علی پینل نی19ووٹ حاصل کیے۔اسمال ٹریڈرز کے صدرمحمود حامد نے کہا ہے کہ بابر بنگش پینل کی کامیابی مخلص اور دیانت دار قیادت کی کامیابی ہے ۔کامیابی کے بعد نوید یوسف اور بابر بنگش تاجر خدمات کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔ لیاقت آباد مارکیٹ کے تاجرں نے نتائج پرخوشی اور مسرت کا اظہارکیا۔انتخابی عمل جوائنٹ اسٹاک کمپنیز حکومت سندھ کے رجسٹرار جنید احمد کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں