آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تحت صوبے بھر آج میں پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں گے

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تحت صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اپنے اپنے ضلعی، تحصیل پریس کلبوں کے سامنے اپنے مطالبات، تنخواہوں، پنشن، واجبات، بقایاجات کی آن لائن براہ راست ٹریژری سے ادائیگی، صوبائی حکومت کے مساوی بلدیاتی ملازمین کو مراعات دینے، ریونیو افسران کی جگہ SCUG افسران کو ایڈمنسٹریٹر، میونسپل کمشنر تعینات کرنے، فوتگی کوٹے پر بھرتی کا اختیار متعلقہ بلدیاتی اداروں کو دینے کیلئے احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاج میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، نوشہروفیروز، جام شورو، رتوڈیرو، نوڈیرو، دادو سمیت مختلف شہروں میں پریس کلبوں کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ احتجاج کراچی میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تنظیمی اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت یکم اکتوبر کو صوبے بھر کے پریس کلبوں پر احتجاج، 3 اکتوبر کو حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع، تحصیلوں کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

اس کے بعد مرحلے وار تین مختلف ڈویژنوں میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ جس کے بعد 17 نومبر کو کراچی میں فائنل اجتماع ہوگا۔ جس میں وزیراعلیٰ ہائوس پر مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔ جس کی منظوری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (نوڈیرو)، سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، سینئر نائب صدر اسمٰعیل شاہ (حیدرآباد)، نائب صدر شوکت بھررو (گھوٹکی)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، جوائنٹ سیکریٹریز عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو)، غلام عباس سہاگ (دادو)، فنانس سیکریٹری قلندر بخش شاہانی (لاڑکانہ) اور آفس سیکریٹری شوکت دائود پوتا (ڈھرکی) نے مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی (لاڑکانہ)، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ (نوشہروفیروز)، مرکزی آرگنائزنگ سیکریٹری راجہ عاصم شہزاد (کراچی) کی موجودگی میں مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شساہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی تھی۔

انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کے بلدیاتی اداروں کے اجلاس کے دروان کراچی کے بلدیاتی ملازمین کی اے جی سندھ سے تنخواہیں ادا کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر پورے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں