کے ایم سی کے 15 سو سے زائد ملازمین تاحال ماہ اگست کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں، سجن یونین

جمعرات 1 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے 15 سو سے زائد ملازمین تاحال گزشتہ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے ستمبر کا مہینہ ختم ہونے کے باوجود محروم ہیں۔ ان ملازمین میں ملیریا فیومگیشن کے 920، اسپورٹس کلچر ڈپارٹمنٹ، انجینئرنگ کے بل نمبر ایک، فائر بریگیڈ کے المرکز سہراب گوٹھ، اورنگی ٹائون فائر اسٹیشن، عباسی شہید اسپتال کے پوسٹ گریجویٹ، میڈیکل آفیسرز شامل ہیں جن کی تنخواہیں تقریباً 5 کروڑ روپے بنتی ہیں جن کی ادائیگی فنڈز کا بندوبست نہ ہونے کے باعث تاحال نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں اے جی سندھ سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ خوش آئند قدم ہے۔

(جاری ہے)

لیکن فوری طور پر جو ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ان کے پاس شدہ بلوں کی اے جی سندھ سے ادائیگی کی جائے۔ تاکہ ان ملازمین کے آنسو پوچھنے کا بندوبست ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان لول گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے فیصلے کے تحت آج کراچی پریس کلب پر صبح گیارہ بجے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کے ایم سی ڈی ایم سیز کے 6 ہزار سے زائد ریٹائر اور فیملی پنشنرز کو قانونی واجبات ادا کرنے کیلئے فنڈز فراہم کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں