مہنگائی کو روکنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو کام کرنا ہوگا ،ثروت اعجاز قادری

Oاحتساب کی شفافیت کے بغیر کرپشن ختم نہیں ہوسکتی حکومت کو شفاف نظام ضروری ہے ، حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریںعوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں،جاری بیان

جمعرات 1 اکتوبر 2020 09:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو روکنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو کام کرنا ہوگا ،احتساب کی شفافیت کے بغیر کرپشن ختم نہیں ہوسکتی حکومت کو شفاف نظام لانا ہوگا،حکومت اور احتساب کا ادارہ لوٹی گئی قومی دولت وصول کرنے میں ناکام ہیں ،کرپشن کو روکنا ہے تو کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنا ہوگی ،حکمران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریںعوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرئے ،پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے ملک کی تمام اکائیوں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،ہمارے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،غربت کے خاتمے ،روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کیا جائے ،وعدے اور دعوئے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے بجلی کا بحراان مکمل طور پر ختم کیا جائے ، جمہوریت کومستحکم اور ملک کو خوشحال بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ، کرپشن ،اقرباء پروری اور دہشتگردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،کرپشن ،اقرباء پروری کو ختم کرنے کیلئے کام نہیں کیا گیا تو عوام کے حقوق غصب اور مسائل میں اضافہ ہوگا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں