سندھ پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق ٹوئٹ 35 منٹ بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا

پیر 19 اکتوبر 2020 19:52

سندھ پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق ٹوئٹ 35 منٹ بعد ڈیلیٹ کر دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) سندھ پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے متعلق ٹوئٹ 35 منٹ بعد ڈیلیٹ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر سندھ پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ن لیگ کے رہنما صفدر اعوان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، میرٹ پر تحقیقات کریں گے۔ پہلے سندھ پولیس نے ٹویٹر پر اپنا مؤقف پیش کیا اور پھر کچھ دیر بعد ہی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔ سندھ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ ٹویٹر کے ذریعے خبر جاری کی گئی تھی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں