کراچی، تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کی پی ڈی ایم کے جلسے میں غیر اخلاقی تقاریر کے خلاف سندھ اسمبلی میں قراردادیں جمع

پیر 19 اکتوبر 2020 20:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے پی ڈی ایم کے جلسے میں غیر اخلاقی تقاریر کے خلاف سندھ اسمبلی میں قراردادیں جمع کرائیں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے حوالے سے قرارداد کے متن میں رکن سندھ اسمبلی رجہ اظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماء کیپٹن صفدر اعوان اور کارکنان نے مزار قائد کے قائد قانون کی خلاف ورزی کی ہین لیگی رہنماؤں نے مزار قائد پر گنڈہ گردی اور سیاسی نعاروں سے پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہین لیگی رہنماؤں کی جانب سے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے اس اقدام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور ارسلان تاج نیپی ڈی ایم کی جانب منعقدہ جلسے میں محمود اچکزئی کے اردو زبان کے خلاف بیانات و تقریر کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی اس موقع پر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اُردو زبان ہماری قومی زبان ہے، اور اس کا ہر پاکستانی کو احترام لازم ہیآئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو زبان کو قومی زبان کا درجہ حاصل ہیمحمود اچکزئی کی تقریر آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی مذمت کرتے ہیں آئین کے آرٹیکل 28 کے تحت اپنی قومی زبان کی حفاظت کرنا تمام پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے محمود اچکزئی کی آئین شکنی کے عمل کے خلاف سندھ اسمبلی کے ایوان میں آواز بلند کرنے کے لیے آج قرارداد جمع کروائی ہے نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں