سندھ حکومت کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی اعلی سطح پر انکوائری کرے گی ، سید ناصرحسین شاہ

پیر اکتوبر 20:22

سندھ حکومت کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی اعلی سطح پر انکوائری کرے گی ، سید ..
ؑکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر اعلیٰ سطحی انکوائری کرے گی۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اتوار کے روز نواز لیگ کے رہنمائوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور وہاں پر واقعہ پیش آیا،مزار پر جو واقعہ پیش آیا جو نہیں ہونا چاہئے تھا،جس پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کیس داخل کرنے کیلئے الگ الگ پولیس کو درخواستیں دیں،پولیس نے درخواستوں کو غیرقانونی قرار دیکر خارج کردیا، بعدمیں قائد اعظم بورڈ نے پولیس کو درخواست دی، پولیس نے قائد اعظم بورڈ کو مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دینے کا مشورہ دیا، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس دوراں ایک شخص نے پولیس کو درخواست دی کہ کیپٹن صفدر نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی،تفتیش سے پہلے چار دیواری کا تقدس پامال کرکے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پی ایم ایل این کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیا ہے، حکومت سندھ اس معاملے پر اعلیٰ سطحی انکوائری کرے گی، یہ سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایماں پر ہوا ہے ،اس تمام کارروائی سے پہلے حکومت سندھ کو کسی بھی سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

#

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments