کراچی،کھارادراور لیاری ندی کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 19 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) کھارادراور لیاری ندی کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے وزیرمینشن کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کوسول اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60سالہ شیخ محمد اکرم ولد شیخ غلام محمد کے نام ہوئی ،جبکہ اس کے پاس سے برآمد شناختی کارڈ پر ایڈریس فیصل آباد کا درج ہے،ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو محفوظ کرلیا ہے ،پاک کالونی کے علاقے لیاری ندی کے کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کی،فوری طور پر متوفی شناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر 40 برس کے قریب بتائی جاتی ہے،وہ حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آسکے گی،تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں سردخانے میں رکھوا دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں