ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان کی وفد کے ہمراہ ملک کے نامور عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

ربیع الاول کے جلوسوں اورملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال اور ملک میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے مل جل کر کام کر نے پر اتفاق کیا گیا

پیر 19 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان نے ایک وفد کے ہمراہ مولانا مفتی تقی عثمانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، عادل خان،علما کمیٹی کے ناصر یامین،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی غلام جیلانی اور ہاشم احمدشامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے اور اس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کر نے پر اتفاق کیا گیا۔12,ربیع الاول کے جلوسوں کے دوران بھی امن امان کی صورت حال پر نظر رکھنے پر زور دیا گیا تاکہ شر پسند عناصر اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نا ہوسکیں۔ اس موقع پر مولانا مفتی تقی عثمانی نے ایم کیو ایم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی خدمات قابل ستائش ہیں اور وہ واحد تنظیم ہے جو تمام مکاتب فکر کے علما اکرام سے رابطے میں رہتی ہے اور مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی برقرار رکھنے میں اول کردار ادا کرتی رہتی ہے مولانامفتی تقی عثمانی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں