انجمن نوجوانان اسلام پاکستان ملک بھر میں 12ربیع الاول کوجلوس ’’محسن انسانیت ؐ ‘‘نکالے گی

میلاد النبی ؐکے مبارک موقع کو سیاست ،شہرت ،ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے دنیاوآخرت میں رسواہونگے، سلیم عطاری

پیر 19 اکتوبر 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کی 36ویں سالانہ مرکزی تقریب پرچم کشائی فیڈرل بی ایریاگلبرگ ٹاؤن میں درود و سلام کی صداؤں میں کی گئی۔اے این آئی کے چیئر مین سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ وطن وعزیز پاکستان میں نظام مصطفی ؐکا نفاذکرکے ہی ریاست مدینہ قائم کی جاسکتی ہے۔

نوجوانان اسلام نفاذ نظام مصطفی کا ہر اول دستہ ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت ؐکیلئے نوجوانان اسلام نے ہمیشہ جدوجہد کی اورقربانیاں دی۔شہید طارق محبوب نے جشن عید میلادالنبی ؐذوق وشوق،شان وشوکت سے منانے کیلئے نوجوانان اسلام کو منظم متحد اورمتحرک کیا۔اے این آئی پاکستان کی سالانہ مرکزی تقریب میں محمدخالدنور ،اطہرمحبوب صدیقی ،مفتی بلال شاہ،قاضی احمدنورانی،عرفان اللہ قادری،نثاربھٹی،منصورمرزا(خلیفہ) محمدکامران قادری،ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری کا کہناتھا کہ جشن عیدمیلادالنبی ؐمناناہمارے ایمان وعقیدے کا تقاضہ ہے۔انجمن نوجوانان اسلام پاکستان ملک بھر میں 12ربیع الاول کوجلوس ’’محسن انسانیت ؐ ‘‘نکالے گی۔ہر ضلع میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔محافل نعت ودیگر اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ تمام مسائل ،مشکلات اورپریشانیوں کا حل دامن مصطفی ؐسے وابسطہ رہنے میں ہے ۔

سبزگنبد خضریٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط بناکر ہم بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میلاد النبی ؐکے مبارک موقع کو سیاست ،شہرت اورذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے دنیاوآخرت میں رسواہونگے۔انہوںنے کہاکہ اے این آئی پاکستان اسلام پسند ،محبت وطن،اورامن کی داعی تنظیم ہے۔ربیع الاول کے مہینے میں برکتوں،رحمتوں ،نعمتوں کے حصول کیلئے افہام وتفہیم کی پالیسی اپنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں