امت جاگ گئی حکمرانوں کو اقتدار سے اتار پھینکا جائے گا، محمد یوسف

پیر 19 اکتوبر 2020 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) امت جاگ گئی حکمرانوں کو اقتدار سے اتار پھینکا جائے گاجماعت اسلامی نے اپنے دروازے تمام افراد کیلئے کھول رکھے ہیں کوئی بھی شخص جماعت اسلامی کراچی حقوق ریفرنڈم کا حصہ بن سکتا ہے جماعت اسلامی ضلع شمالی کی حقوق ریفرنڈم مہم عروج پر پہنچ گئی،کارنرمیٹنگزکا انعقاد کیا گیا۔جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے عبداللہ آباد مارکیٹ اورانارکلی بازار سرجانی ٹائون میں حقوق ریفرنڈم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارش میں سرجانی میں 4فٹ پانی کھڑا تھا متاثرین پریشان تھے،حکومت کا کوئی نمائندہ متاثریں کی دادرسی کیلئے نہیں آیاصرف جماعت اسلامی آخری وقت تک متاثریں کی مدد کرتی رہی ،انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کے حقوق کے دعویداروں نے عوام سے ووٹ بھی لیے اور نوٹ بھی لیکن صرف اقتداراور وزاتوں کے مزے لیے اور شہر کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں،عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوام کو بھلا دیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے ہمشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اور جب بھی عوام نے موقع دیا ہے ہمارے نمائندوں نے ہر قسم کے حرص ولالچ کوبالائے تاک رکھے ہوئے خدمت کا حق اداکیا ہے ،میئرعبدالستار افغانی اورنعمت اللہ خان کی نظامات کا دور کراچی کی تعمیر وترقی کا سنہر ادور تھا۔آج کراچی سے کوئی بھی مخلص نہیں ہے،عوام سخت پریشان بجلی کی لوڈشیڈنگ، صفائی،فراہمی ونکاسی آب اورمسائل کے حل کے لیے تڑپ رہے ہیں مگر فکرکسی کو نہیں ،جماعت اسلامی کا ماضی،حال عوام کے حقوق کی جہدوجہد سے عبارت میں تھا۔ائندہ بھی جماعت اسلامی کی قیادت ہی کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں