شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ اورقاری زرداد احمدبٹگرامی کی کامیاب جلسہ عام پر قیادت کو مبارکباد ،کارکنوں کا شکریہ

منگل 20 اکتوبر 2020 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع شرقی کے امیر شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ،سینئر نائب امیر مفتی علیم الحق فاروقی،نائب امیر قاری زرداد احمد بٹگرامی،پریس سیکریٹری مقصود علی خان نے کراچی میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسہ عام پر مرکزی و صوبائی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی عوام نے سلیکٹڈ اور نااہل حکمران کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیااور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا،قاری زرداد احمد بٹگرا می نے کہا ہے کہ کراچی کے جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام سلیکٹڈ اور نااہل حکمران کے ساتھ نہیں بلکہ قائد مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، کامیاب جلسے پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ آپ کے مسائل حل کر سکتی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پریس سیکریٹری مقصود علی خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تاریخی جلسہ عام نے یہ ثابت کردیا کہ قوموں کو طاقت اور جبر سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا، ناہی طاقت کے استعمال سے قوموں کو غلام بنا کر رکھا جاسکتا ہے، کراچی کے باشعور عوام نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حق میں ریفرنڈم دے دیا ہے جس سے نااہل سیلکٹڈ حکومتی جوکر ہذیان میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں