کراچی، مولانا محمد سلفی کی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی ان کی رہائش گاہ پرعیادت

منگل 20 اکتوبر 2020 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) جماعت غرباء اہلحدیث کے نائب امیر اور جامعہ ستاریہ کے مہتمم مولانا محمد سلفی نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ جامعہ ستاریہ کے استاذ مولانا مطیع الرحمان المکی بھی موجود تھے۔ عافیہ موومنٹ مطابق ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی گذشتہ تین سال سے اپنی صاحبزادی ڈاکٹر عافیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ نہ ہونے پر سخت پریشان ہیں اور بیٹی کی یاد ستانے پر اکثر ان کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایف ایم سی کارزویل جیل کے مینوئیل کے مطابق جہاں ڈاکٹر عافیہ قید ہیں ، قیدیوں کو اپنے اہلخانہ اور دوست احباب سے پیر تا جمعہ صبح چھ بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے اور شام ساڑھے پانچ بجے سے رات نو بجے اور ہفتہ ، اتوار اور عام تعطیلات کے موقع پر صبح چھ بجے تا ساڑھے نوبجے پھر ساڑھے گیارہ سے ساڑھے تین بجے دن اور شام ساڑھے پانچ بجے سے رات نو بجے تک وڈیو لنک کے ذریعے رابطہ اور بات چیت کی اجازت ہے۔ مولانا محمد سلفی نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ جلد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے اسباب پیدا کرے گا۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں