پی ڈی ایم کی تحریک صرف خاندان بچاؤ کرپشن چھپاؤ تحریک ہے، صدر پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ فضہ زیشان

ن لیگ نے مزار قائد کے تقدس کو پامال کرکے قوم کے جذبات کو مجروح کیے ہیں، جنرل سیکریٹری ارم بٹ eکرپشن فری پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے، فضہ زیشان پی ڈی ایم کے سارے چور اپنے ذاتی مفاد کے لئے متحد ہوئے ہیں، ارم بٹ

منگل 20 اکتوبر 2020 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی صدر فضاء زیشان اور جنرل سیکریٹری ارم بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اپنے ذاتی مفادات کے پیچھے ن لیگ اور مولانا کی یرغمال بنی ہوئی ہیکرپٹ ٹولے نے مزار قائد کے تقدس کو پامال کرکے قوم کے جذبات کو مجروح کیا ہے مزار قائد کے ایکٹ کے تحت مزار پر کوئی سیاسی سرگرمیاں نہیں کی جاسکی بنارسی ٹولے نے مزار پر سیاسی نعرے گنڈہ گردی سے اپنی غیر اخلاقی اور سیاسی تربیت کا مظاہرہ کیا ہے سندھ حکومت واقعے پر سخت ردعمل دینے کے بجائے ن لیگی رہنماؤں کے روئیے پر نرم مزاجی اختیار کرنے سے قوم کو افسردہ کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں قانون کی دھجیاں بیکھرنے کے سوا کچھ نہیں ہوا مریم نواز جو کل کہا کرتی تھیں کہ زرداری عمران بھائی بھائی وہ اپنے جلسوں میں آج مریم بلاول بھائی بہن کرتی دکھائی دے رہی ہیں مریم نواز پی ڈی ایم کے ذریعے ملک سے فرارہی اختیار کرنا چاہتی ہیں پی ڈی ایم کے سارے چور اپنے ذاتی مفاد کے لئے متحد ہوئے ہیں پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کے خلاف جاری یہ مہم بھی ماضی کی مہموں کی طرح مسترد کردی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کراچی میں جلسہ کرتے ہیں اور کراچی کے حقوق کی بات نہیں کرتے بلاول اپنے خطاب میں کراچی کے مسائل کا ذکر تک کرنا پسند نہیں کرتے بلاول بتائیں کراچی کے لیے آپ کی حکومت نے کیا کراچی کے صنعتی ایریا کو تباہ کردیا جہاں سے پورے ملک کے معیشت کا پہیہ چلتا ہے بلاول کی حکومت کراچی کے عوام سے ٹیکس بٹورنا جانتی ہے کراچی کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنا بلاول اور سندھ حکومت کا پرانا وطیرہ ہیبلاول خطاب میں بتاتے کہ کیسے سندھ میںزخیرہ اندوزی اور ضروری اشیاء کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے بلاول صوبے میں مہنگائی کیوں کنٹرول کرپاتے آپ ملک کیسے چلائیں گے ایک صوبہ بلاول نہیں چلاسکتے، تھر میں غزائی قلت سے ہزاروں بچے مررہے ہیں بلاول کو شر م آنی چاہیے پی ڈی ایم کے حصہ بنتے ہوئے سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین تک موجود نہیں ہے پی ڈی ایم کی تحریک صرف خاندان بچاؤ کرپشن چھپاؤ تحریک ہے پی ڈی ایم کے کسی دباؤ میں وزیر اعظم عمران خان نہیں آئینگے عوام نے وزیراعظم کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے کرپشن فری پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں