کرپشن اور لوٹ مار کی طرح بے روزگاری اور مہنگائی بھی بڑے مسائل ہیں ،مفتی نعمان نعیم

منگل 20 اکتوبر 2020 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ کرپشن اور لوٹ مار کی طرح بے روزگاری اور مہنگائی بھی بڑے مسائل ہیں ، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، خورد نوش کی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہورہی ہیں،عوام مزید مہنگائی کے متحمل نہیں ہے ۔

منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ ملک کو ایک طرف سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہاہے تو دوسری طرف مہنگائی ، بے روزگاری سے غریب کا جینا مشکل ہورہاہے ، غریب تو غریب ہے ،تنخواہ دار طبقہ کی خرید سے اشیاء خورد نوش دور ہورہی ہیں ، انہوںنے کہاکہ ہر قسم کے بحران کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے وہ اپنی بہتر پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے غریب کو فوری ریلف دینے کیلئے اقدامات پر توجہ دے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تاجراپنی صفوں میں موجود گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف خود بھی اقدامات کریں اور ان کو اپنی صفوں سے باہر نکال پھینکیں تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات مل سکے۔انہوں نے کہاکہ وزراء ، افسران ،اسٹیک ہولڈر زعوام ہم سب کی ذمہ داری ہے خلوص وللہیت کے ساتھ قوم کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک دوسر ے کونیچا دکھانے کے بجائے باہمی تعاون کو فروغ دیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں