سندھ میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے ،214نئے کیسزسامنےآگئے

منگل 20 اکتوبر 2020 22:24

سندھ میں کورونا کے مزید 4 مریض انتقال کرگئے ،214نئے کیسزسامنےآگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے اور 214 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 198 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔وزیراعلی سندھ نے وزیراعلی ہائوس سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 7487 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 214نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1547731ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور صوبے میں اب تک 142348 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 198مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 135494 ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کورونا سے مزید 4مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2587 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت 4267 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 4003 گھروں میں ،5 آئسولیشن سینٹرز میں اور 259مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 164 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہیجن میں سے 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 214کورونا کیسز میں سے 120 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی47 ،ضلع شرقی 37، اور ضلع وسطی 18 ،ضلع ملیر12، ضلع کورنگی5 اورضلع غربی میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اسی طرح گھوٹکی11، ٹنڈو محمد خان8، نوشہروفیروز7،حیدرآباد6،جامشورواور شکارپور4-4، عمرکوٹ3 ،جیکب آباد2 ،قمبر، خیرپور، سجاول، سکھر اور دادو میں سے 1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں