ضلع شرقی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی کی زیر صدارت ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

مختلف مکاتب ِ فکر سے تعلق رکھنے والے علم کرام ،منتظمین مساجد و امام بارگاہ اور منتظمین جلوس کی شرکت

منگل 20 اکتوبر 2020 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی کی صدارت میں استقبالِ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع شرقی کے مختلف مکاتب ِ فکر سے تعلق رکھنے والے علم کرام،منتظمین مساجد و امام بارگاہ اور منتظمین جلوس نے شرکت کی۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو ، اسٹنٹ کمشنر گلزار یجری ،اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر جمشید ، سندھ پولیس، رینجرز کے افسران، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے الیکٹرک اور بلدیہ شرقی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر علما کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ا عرفان سلام مروانی نے کہاکہ علما کرام ربیع الاول کے دوران مذہبی رواداری کو فروغ دیں اور اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، علما کرام فروغِ امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ضلع کی بہتری اور ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دیں، اجلاس میں علما کرام اور محفل میلاد و جلوس کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے دی جانے والی شکایات و تجاویز پر اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جشنِ ولادتِ رحمت اللعالمین ؐ کے پروگراموں کے انعقاد میں ضلعی و بلدیاتی افسران و کارکنان ہمہ وقت خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات پر خصوصی صفائی کا انتظام کیا جارہاہے جبکہ رات کے وقت تمام جلوسوں کے راستوں پر خصوصی روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکنہ مسائل بغیر کسی تاخیر کے حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر اور سڑکوں کو جلد از جلد بہتر بنانے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔شہری انتظامیہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب سہولیات فراہم کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں