بلوچستان میں پاک فوج اور ایف سی کو بم پروف گاڑیاں فراہم کی جائے، احسان ہزاروی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری کراچی ڈویژن احسان ہزاروی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں پاک فوج اور ایف سی کو بم پروف گاڑیاں فراہم کی جائے تاکہ قیمتی سیکیورٹی اہلکار بزدل دشمن کا نشانہ نہ بنے،سیاسی لیڈر اوروزیر اپنی حفاظت کیلئے بم پروف گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اوروطن عزیز کے اصل محافظ جوگھر فیملی سے دور تپتے صحرائوں اور بنجر پہاڑوں میں بزدل دشمن کے خلاف سرہتھیلی پر رکھ کر برسرپیکار ہیں وہ حساس علاقوں میں کھلی گاڑیوں میں گشت کرتے ہیں جو بزدل دشمن کا بعض اوقات نشانہ بھی بن جاتے ہیں،شہداء کی فیملی کے ساتھ پاک فوج اور پاکستان قیمتی جانباز سپوت سے محروم ہوجاتے ہیں،شمالی وزیرستان اوراوماڑہ بلوچستان کے سانحات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں پر دلی افسوس ہے،احسان اللہ ہزاروی نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشگردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑ رہی ہے،آخری جیت پاک فوج اورپاکستان کی ہوگی،اوماڑہ اور وزیرستان کے جانباز شہداء نے پاکستان کی سربلندی اور عوام کے دائمی سکون کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بالآخر دہشتگرد،ان کے سرپرست اور سہولت کار عبرت ناک انجام سے دوچار ہونگے، احسان ہزاروی نے کہا کہ افواج پاکستان اقوام متحدہ کے بینر تلے عالمی امن کے قیام کے لئے خدمات انجام دے رہی ہیں انہیں ٹارگٹ کرنے والے اعلانیہ یا خفیہ ہاتھوں کو توڑنا اقوام متحدہ کی بھی ذمہ داری ہے،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور خصوصی اقدامات بروئے کار لانا ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں