کراچی میں دھماکہ امدادی کاموں کی نگرانی کی، زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتال کا دورہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے مسکن چورنگی گلشن اقبال کے قریب ایک عمارت میں ہونے والے دھماکہ کے فوری بعد وقوعہ کا معائنہ کیا ۔ انھوں نے امدادی کاموں کی نگرانی کی انھوں نے اسپتال کا بھی دورہ کیا وہ زخمیوں کی عیادت کے لئے پٹیل اسپتال گئے انھوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاے۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر شرقی نے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کر دی ہے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ نو بجکر تیس منٹ پر ہوا جس میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 23 افراد زخمی ہوئے جاںبحق افراد میں یاسیرو لد صدیق ،عامر ولد عزیز، خالد ولد سلطان اور عابد ولد احمد علی شامل ہیں زخمیوں میں آٹھ افراد کی حالت نازک ہے پٹیل اسپتال میں اٹھارہ زخمیوں کو داخل کیا گیا ان میں حدیق ولد غلام، آصف ولد علی حسان، سید شہنشاہ حنیف ولد سید مشرف حسین، رب نواز ولد محمد حسان، محمد یاسین ولد محمد حسان، سید جان ولد معروف، محمد شہروز ولد محمد مصطفی ، فرحان ولد محمد افضل، سجاد احمد ولد غلام، ڈاکٹر شاہینیہ ولد احسان اللہ، ارشد ولد سوہنہ، کومل ولد محمد حیدر،نا معلوم، نامعلوم، کاشف ولد نامعلوم، شا ہ رخ، ، لیاقت ولد محمد ندیم ، فضل رضوی شامل ہیں جبکہ جناح اسپتال میں داخل تین زخمی افراد میں گل فاروق ولد پائندہ خان، کاشف ولد عبداللہ اجے ولد پردیپ شامل ہیں ماڈرن اسپتال مین سیف اللہ ار آمنہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی آفس کے مطابق دھماکہ کے اسباب معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں