اللہ کی بارگاہ میں دعامانگتے رہنا چاہئے، علامہ محمدالیاس قادری

ٓاگر دعا قبول نہ ہوتب بھی مایوس نہ ہوں بلکہ بار بار دعا مانگیں کرم ہوجائے گا ،امیر اہل سنت غ*ہمیں عاجزی کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں جھکے رہنا چاہئے،مدنی مذاکرے میں بیان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 18:44

اللہ کی بارگاہ میں دعامانگتے رہنا چاہئے، علامہ محمدالیاس قادری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری نے کہا ہے کہ اگر دعا قبول نہ ہو تو مایوس نہ ہوں بار بار دعا مانگتے رہیں ان شاء اللہ کرم ہوجائے گا ، اپنے آپ پر غورکریں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نماز کا حکم دیا ،ہم کتنی نمازیں ادا کرتے ہیں ،ہمیں جھوٹ سے بچنے کا حکم دیا ہم کتنا بچتے ہیں ،بے شمار باتیں ایسی جن کا ہمیں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ،ہم کونسا عملی طور پر اس بات کو مانتے ہیں،اگر کوئی ایک دعابظاہر قبول نہ ہوئی ،ہم نے جو چاہا وہ نہیں ہوا تو ہم آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔

ان خیالات اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں بیان کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بندے کا گڑگڑانا اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہوتا ہے ،پھردعا کا اثر ظاہر ہونے میں تاخیر کی جاتی ہے اور بعض اوقات کسی بندے کا مانگنا اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پسند نہیں کیا جاتا تو اسے جلدی دے دیا جاتا ہے یہ اس بندے کے حق میں اچھا نہیں ہوتا کیونکہ اللہ اس سے راضی نہیں ہے،لہٰذا دعا قبول ہوگئی تو خود کو مقبول بندہ تصور نہ کریں ،اللہ کی بے نیازی سے ڈریں،ہمیں کبھی بھی اپنی عبادات پھولنا نہیں چاہئے،اتنی نافرمانیوں کے باوجود اللہ تعالیٰ ہوا کو ایک سیکنڈ کیلئے نہیں روکتا ،اگر روک لے تو لاشوں کے ڈھیر لگ جائیں کوئی دفنانے والا نہ ہو،اللہ پاک کی بہت سی نعمتیں ہیں جو ہمیں بن مانگے ملی ہوئی ہیں ،لہٰذا ہمیں عاجزی کرناچاہئے ،اللہ کی بارگاہ میں جھکے رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

امیر اہل سنت نے کہاکہ یہ اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں زمین پر چلنے کی اجازت دی ہے ، ورنہ زمین کو گناہوں سے ایسا بھر رہے کہ زمین پھٹ جائے اور ہم اس میں سماجائیں ،اس لئے رب کا در نہ چھوڑیں کیونکہ اس در کو چھوڑ کا ہم کہاں جائیں گے لہٰذا اللہ کی بارگاہ میںدعائیں مانگتے رہیں کرم ہی کرم ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں