کراچی،پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی

پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی824کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈز(پی سی جی )نے کارروائی کرتے ہوئے پسنی (بلوچستان ) کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی824کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ، خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا4405.10ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان)سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہی جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی824کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلی کارکردگی کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں