کراچی، ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 3 افراد جاں بحق،5افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) شہر قائد ٹریفک حادثات میںنوجوان سمیت 3 افراد جاں بحق اور5افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی چرحائی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباس شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 50سالہ محمد وزیر کے نام سے ہوئی ، ایئرپورٹ کے قریب وائرلیس گیٹ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ایک شخص دم توڑ گیا جس کی شناخت 45سالہ زاہد حسین ولد یار محمد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی31سالہ یاسر ولد میر اصغر نے بتایا کہ وہ لوگ آپس میں دوست ہیں اور لیاقت آباد کے رہائشی ہیں ، وہ کسی کام سے جارہے تھے کہ تیز رفتار گاڑی نے انھیں ٹکر مار دی اور حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، دوسری جانب پورٹ قاسم کے علاقے میں بھی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور ہلاک و زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا ، زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوششیں کررہے ہیں ،متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں