نانی کی بات کرنے والے کو نانی یاد آگئی، بڑوں نے بات کر لی اور نکا ڈریسنگ روم میں چھپا رہا،نوابزادہ محمد تیمور تالپور

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ نانی کی بات کرنے والے کو نانی یاد آگئی بڑوں نے بات کر لی اور نکا ڈریسنگ روم میں چھپا رہا۔ تالپور ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہسندھ پولیس نے قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے غیر آئینی حکم کے خلاف احتجاج کیااور آرمی چیف کے نوٹس لینے پر فیصلہ موخر کیا اور بغاوت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے ذریعہ ایسا بحران جو ملک کو اپنی لپیٹ میں لیجانے جارہا تھا اس کو ٹالا،اورانہوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کو مسلہ سلجھانے کے لئے کہا۔

(جاری ہے)

نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ کراچی میں پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہوا جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں،سلیکٹڈ حکومت گبھراہٹ کا شکار ہے، اسی وجہ سے کیپٹن صفدر والا سین پیدا کیا گیا،کیپٹن صفدر گرفتاری کی وجوہات کا سامنے آنا ضروری ہے، آہستہ آہستہ سارا معاملہ سامنے آرہا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ انکوائری کی رپورٹ سے پہلے قیاس آرائی نہ کی جائے کہ کس کا ہاتھ ہے، جب انکوائری رپورٹ آئے گی تو پیپلزپارٹی اپنا باقاعدہ ردعمل دے گی سوال یہ کہ اس پورے بحران میں وزیراعظم کدھر تھے، کیا وہ بارہویں کھلاڑی کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈریسنگ روم میں چھپے تب بھی بال ٹیمپرنگ کر رہے تھی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آئٹم نمبر حلیم عادل شیخ پولیس پر دباو ڈال رہا تھا، کس نے غلط ایف آئی آر کروائی بال ٹیمپرنگ کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں،یہ بحران پہلے سے جاری تھا۔

انہوں نے کہا کہ ،ہائی برڈ حکومت اب چل نہیں پارہی، حکومت اور ادارے اپنے آئینی کردار سے نکل آئیں تو تصادم پیداہوتا ہے،ہمیں امید ہے کہ آرمی =چیف نے جیسے نوٹس لیا اس کا ازالہ ہوگا،جس نے ایک آئی جی کو یرغمال بنایا اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، سندھ پولیس نے اپنا کردار، یکجہتی اور ادارے کو بچایا ہے، پی ڈی ایم کے بیانئے کو تقویت ملی ہے جو سویلین بالادستی کے حق میں ہے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر عوام سے کوئٹہ میں ملاقات ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں