کراچی، غوثیہ روڈ سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، قبضے سے اسلحہ برآمد

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) جمشید کوارٹر پولیس نے نمائش چورنگی کے قریب غوثیہ روڈ سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ، ملزمان کو پولیس کی حراست میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 20 سالہ احمد ولد نعیم اور17 سالہ جنید ولد یونس کے نام سے کی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر4 افراد کو مشتبہ جانتے ہوئے گشت پر معمور پولیس پارٹی نے رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکلیں روکنے کے بجائے اسپیڈ بڑھا دی جب پولیس پارٹی نے تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان زخمی ہوکر گر گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، زخمی ہونے والے ایک ملزم کی حالت تشویشناک ہے ، ملزمان کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں