کراچی،کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کی پولیس کو تلاش

مدعی بیان دینے کیلئے تھانے نہیں آرہا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) کراچی میںکیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کی پولیس کو تلاش ہے تاہم مدعی بیان دینے کیلئے تھانے نہیں آرہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے لیکن مدعی وقاص متعدد بار بلانے کے باوجود بیان دینے نہیں آیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی وقاص کو ایف آئی آر میں لگائے گئے الزام ثابت کرنے ہیں، دھمکی کی دفعہ میں پولیس کو مدعی کا بیان درکار ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کی درخواست دینے والا پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کا بھانجا ہے۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم ے کے جلسے کے سلسلے میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کراچی پہنچے تھے جہاں مزار قائد پر حاضری کے دوران محمد صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے جلسے کے اگلے روز علی الصبح کیپٹن صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا تاہم شام میں عدالت نے ان کی منظور کرتے ہوئے رہا کردیا تھا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں