ہاکس بے روڈ پر جاوید بحریہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ہاکس بے روڈ پر جاوید بحریہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق مقتول کباڑی ہے اور قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ماری پور غفار شاہ کے مطابق جمعہ کی صبح ہاکس بے روڈ پرجاوید بحریہ اور پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے اندھادھندفائرنگ کرکے 30سالہ نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچایا جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی قبضے میں لیکر کیمیائی تجزئیے کیلئے لیباری روانہ کردیا ہے ،جہاں مقتول کی شناخت میر حسن ولدعلی نوازکے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق مقتول بلدیہ ٹاؤن بدھنی گوٹھ کا رہائشی ہے اور واقعے کے وقت وہ اپنے چنگچی رکشے میں پہنچا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس کو 6 گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ،مقتول کا آبائی تعلق اندرون سندھ کشمور سے بتایا جاتا ہے ،ایس ایچ او ماڑی پور کا کہنا ہے کہ مقتول کو دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں