کراچی پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران بہادری کی ان گنت مثالیں قائم کردی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) کراچی پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران بہادری کی ان گنت مثالیں قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کی مطابق 20 اکتوبر کو تھانہ گلبرگ کی حدود میں کریم آباد کے قریب پولیس کے جوانوں نے شہری سے لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ڈاکوؤں کا انتہائی بہادری سے مقابلہ کیا اور کامیابی سے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ڈاکوؤں سے پستول، شہری سے چھینی گئی رقم، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس بہترین انداز میں سپروائز کرنے پر ایس ایچ او گلبرگ سب انسپکٹر فرخ ہاشمی اور نہایت بہادری سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے،انعام پانے والے اہلکاروں میں تھانہ گلبرگ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شہزاد، کانسٹیبل محمد شعیب، کانسٹیبل عبدالرحمان اور کانسٹیبل آصف زمان شامل ہیں،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اس موقع پر جوانوں سے بات چیت کی اور انکے حوصلے اور جرات پر انہیں شاباش دی،کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی ضامن ہے اور اس مقصد کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں