کراچی، لڑکی کے مبینہ قتل کے شواہد مٹانے کے الزام پر تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) لڑکی کے مبینہ قتل کے شواہد مٹانے کے الزام پر تفتیشی افسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچ کالونی تھانے کے تفتیشی افسر یوسف نعمت کے خلاف 25سالہ عریبہ نامی لڑکی کے مبینہ قتل کیس کے شواہد مٹانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے،گزشتہ ماہ 7 ستمبر کو محمود آباد میں 25 سالہ اریبہ نامی لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، اریبہ کے اہل خانہ نے شوہر اور اس کے دوست پر قتل کا الزام عائد کیا تھا،پولیس نے قتل کے شواہد ملنے پر مقتولہ کے شوہر اور اس کے دوست کو گرفتار کیا تھا،مقتولہ کی والدہ نے تفتیشی افسر یوسف نعمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے تفتیش ایس آئی یو کے حوالے کروا ئی تھی ،پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایس آئی یو کے تفتیشی افسر مقتولہ کے فلیٹ پہنچے تو تمام شاہد غائب تھے، مقتولہ نے جس پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی کی وہ بھی غائب تھا،شواہد غائب ہونے پر مقتولہ کی والدہ نے تفتیشی افسر یوسف نعمت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں