کراچی،پاکستان رینجرزکے اہلکاروں نے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دوکارندے گرفتارکرلئے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان رینجرزکیاہلکاروں نے اغواء برائے تاوان ،اسٹریٹ کرئم اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دوکارندوں کا گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز(سندھ)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے انٹیلی جنس معلومات پر کار روائی کرتے ہوئے 2ملزمان عبدالحمیدعرف ملااور علی رضا عرف سانول کوگرفتار کرلیا ،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے ،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں کے ساتھ ساتھ دوران ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری کو شدید زخمی کرنے بھی ملوث ہیں ،ملزمان سے دوران ڈکیتی استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ مورخہ 24ستمبر2020ء کو ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر پٹیل پاڑہ میں ایک بزرگ شہری شبیر احمد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے ،ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتیں کی ہیں ،ملزمان اس سے پہلے بھی چار مرتہ گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں