کر اچی، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا ،اسپتال انتظامیہ کے مطابق مسکن چورنگی کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو روز قبل مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے تھے جن میں بینک کا عملہ بھی شامل ہے،اسپتال میں زیر علاج دھماکے کا ایک اور زخمی23سالہ الیاس ولد معجون جمعہ کو دم توڑ گیا ہے،پولیس کے مطابق الیاس اورنگی ٹاؤن سیکٹر10فقیرکالونی کارہائشی تھا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے،دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے اور جانی و مالی نقصان کا مقدمہ نجی بینک کے آپریشن منیجر محمد عارف کی مدعیت میں گلشنِ اقبال تھانے میں درج کیا گیا ہے، جبکہ دوسرا مقدمہ بلڈنگ کے رہائشی کی طرف سے بینک انتظامیہ کے خلاف درج کروایا گیا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں