سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔چین کے شہر چکینڈو سے دو سو 24 انجینئرز اور تیکنیکی عملے کو لے کر خصوصی طیارہ 27 اکتوبر کو کراچی پہنچے گا۔چینی خصوصی چارٹرڈ طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

سی اے اے کے شعبئہ ائیر ٹرانسپورٹ نے چارٹر طیارے کی پرواز ایچ یو 7925 کے لیے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق حکومت کی وضح کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا، تمام چینی انجینرز کو کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔چین کے شہر چینگڈو سے خصوصی پرواز شام 6 بج کر 35 منٹ پر کراچی لینڈ کریگی۔چین کے سفارت خانے نے وزارت خارجہ کو چارٹر طیارے کی لینڈنگ کی درخواست کی تھی، سی اے اے نے وزارت خارجہ کی ہدایت پر لینڈنگی کی اجازت دے دی۔ چینی انجینئرز لکی کول فائرڈ پراجیکٹ کیلئے کراچی پہنچیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں