پروفیسر احمد اقبال مرحوم جماعت اسلامی کا دینی اور علمی سرمایہ تھے،پروفیسر اسحاق منصوری

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے ناظم شعبہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے سندھ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی ثقافت اور علوم اسلامیہ کے سابق چئرمین پروفیسر ڈاکٹر مولانا احمد اقبال کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم اللہ کے نیک بندے اور دعوت دین کے داعی تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ تعالی کی رضا،اقامت دین اور اسلامی انقلاب کے لیے وقف کردی تھی۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ حضرت مولانا احمد اقبال مرحوم دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل علماء کرام میں سے تھے۔وہ جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کی قیادت میں رہے۔جماعت اسلامی کراچی نے نفاذ شریعت کونسل کے چئرمین کی ذمہ داری سونپی تھی جس کے لئیے وہ آخری دم سرگرم رہے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت ،درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں