کراچی،مبینہ پولیس مقابلوں میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 14:30

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) کراچی دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے گئے ، چھت پر گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوںسائٹ سپر ہائی وے اور نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی میں رات گئے پہلا مبینہ مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سنی کے نام سے ہوئی، جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا مبینہ مقابلہ نارتھ کراچی مکہ ہوٹل کے قریب ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا، زخمی ملزم کی شناخت خالد بٹ کے نام سے ہوئی۔

دونوں زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔دوسری طرف نارتھ ناظم آباد بلاک یو میں گھر کی چھت پر گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والے 36 سالہ شخص کی شناخت عمر وہاب ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے۔بلدیہ سوات کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ رضا محمد ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں