کراچی،شادمان ٹائون میں مسلح ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) کراچی کے علاقے شادمان ٹائون میں مسلح ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا، ڈیلیوری بوائے سے 2 مسلح ملزمان کی لوٹ مار کا واقعہ 3 روز قبل پیش آیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے جس کے مطابق ڈیلیوری بوائے آرڈر پہنچانے کے لیے مطلوبہ ایڈریس پر پہنچتا ہے تو 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحے کے زور پر اس سے لوٹ مار کرتے ہیں۔ملزمان ڈیلیوری بوائے سے موبائل فون، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں تاہم یہ ملزمان تاحال آزاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں