ایئر پورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات، ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل، خیبر کے باچا خان اور بلوچستان کے کوئٹہ ایئر پورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔چند دن قبل سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک سے زائد وزیٹرز پر پابندی عائد کی تھی۔

(جاری ہے)

سی اے اے کے مطابق مسافروں کو لینے والے حضرات اپنی گاڑیوں ہی میں ان کا انتظار کریں گے، جب کہ ایئر پورٹ کی حدود میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کسی بھی وزیٹر کو کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ کی حدود میں سماجی فاصلے کے ضابطے پر بھی عمل درآمد ہوگا۔سی اے اے اور ایئر پورٹ پر کام کرنے والا دیگر عملہ بھی غیر ضروری طور پر نقل و حرکت نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں