محفل مرتضیٰ میں عید میلاد النبیؐاور ہفتہ وحدت کی پروگرام منعقد ہونگے ،اراکین میڈیا کمیٹی

اجتماعات جمعرات شب12ربیع الاول اور منگل شب 17ربیع الاول کو ہونگے ،شیعہ و وسنی اور دیگر مکاتب فکر علما عوام و دانشور حضرات شرکت کرینگے

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں جشن عید میلاد النبیؐ اور ہفتہ وحدت کے پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا اس سلسلے میں جمعرات شب12ربیع الاول اور منگل شب17ربیع الاول کو اجتماعات کا انعقاد ہوگا جس سے نامور علما کرام خصوصاً شیعہ و سنی اور دیگر مکاتب فکر کے خطیب حضرات بارگاہ رسالتؐ و امامتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے اور ربیع الاول کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائیگی جبکہ شعراء و منقبت خواں حضرات بھی شرکت کر کے نعت و منقبت بحضور سرور کونین ؐ اور امام جعفر صادق ؑ پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

اراکین محفل مرتضیٰ نے عوام سے قواعد و ضوابط اور ایس او پیز کے ساتھ عمل کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔اجلاس میں حسن ابولحسن ابولو، شوکت مولو، شاہد بادامی ،اسد ہیمانی ،امیر علی جمال ،سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی اور دیگر اراکین نے بھرپور شرکت کی اور عوام الناس سے ان اجتماعات میں شرکت کی استدعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں