آل پاکستا لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکریٹری کاسندھ کے مختلف شہروں کا دورہ

17 نومبر کے کراچی دھرنے کو تاریخی بنانے کیلئے رابطہ مہم میں بلدیاتی ملازمین کی شرکت کیلئے جوش و خروش بڑھ گیاہے، اکرم راجپوت

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ داروں علی اکبر بروہی، ذاکر زیدی، کرم علی براہمانی کے ہمراہ ٹنڈو آدم، میرپورخاص، ٹنڈو الہ یار اور ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد کے دفاتر کا دورہ کرکے مزدور رہنمائوں اور ملازمین سے ملاقات کرکے انہیں تنخواہوں پنشن کی آن لائن ٹریژری سے ادائیگی، صوبائی ملازمین کے مساوی بلدیاتی کو مراعات دلوانے، ریونیو افسران کی جگہ SCUG افسران کی تعیناتی، فوتگی کوٹے پر بھرتی کا اختیار بلدیاتی اداروں کو دلوانے جیسے اہم مسائل کے حل کیلئے 17 نومبر کو کراچی میں دھرنے کے پروگرام سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ٹنڈہ الہ یار میں یونین رہنماء جلیل بلوچ، میرپورخاص میں یونین رہنما محمد بابر، ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد میں یونین رہنما اقبال حسین پٹھان اور دیگر نے ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں اجرک پہنائی اور 17 نومبر کے دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں