کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ای ایم بی اے کی داخلہ فہرست جاری

پیر 26 اکتوبر 2020 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے ایگزیکیٹو(ای ایم بی ای) کی داخلہ فہرست جاری کردی گئی ہے،جبکہ ایم بی ای(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں10نومبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم بی اے ایگزیکیٹو(ای ایم بی اے ) اور ایم بی ای( ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں،وہ کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول سے صبح10:00 تاسہہ پہر 3:00 بجے تک اپنے متعلقہ دستایزات کی تصدیق کرانے کے بعد10 نومبر2020 ء تک اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں#۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں