پیغمبراسلامؐ کی توہین مسلمانوں سے کھلی دشمنی ہے ، علامہ شاہ عبدالحق قادری

ہمارے حکمران بھی ترک صدر جیسی جرات کا مظاہرہ کرکے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کریں ،امیر جماعت اہلسنت

پیر 26 اکتوبر 2020 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے فرانسیسی حکومت کی سر پرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین آزادی اظہار ہر گز نہیں بلکہ یہ کھلی اسلام دشمنی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتِ پاکستان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف ترک صدر کی طرح جرات مندانہ موقف اپناتے ہوئے پاکستان فرانس کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرے۔

مسلم حکمران سفارتی سطح پر بھر پور احتجاج کر کے دنیا پر واضح کریں کہ مسلمان اپنے نبی کریمﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ اس حساس مسئلے پرمسلم ممالک مؤثر لائحہ عمل بنائیں۔ دریں اثنا۔

(جاری ہے)

جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام کیماڑی سے لانچوں کی میلاد ریلی نکالی گئی جو منو ڑہ،جزیرہ بابا بھٹ،جزیرہ شمس پیر اور مختلف جزیروں کا گشت کر تے ہو ئے کیما ڑی جیٹی پر اختتا م پذیر ہو ئی۔

ریلی کے آغاز پر جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنما مولانا ابرار احمد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریمﷺ کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔ اسوہء حسنہ سے زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ہدایات ورہنما ئی لی جا سکتی ہے۔ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیام لے کر آیا ہے مسلمان میلا د منا ئیں اور نبی کریم کی سیرت اپنائیں۔

اس موقع پر جما عت اہلسنّت کے رہنمائ ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ خلیل الرحمان چشتی،مولانا عباس رضا الباروی کا تقریر میں کہنا تھاکہ میلا د مصطفی کی منانا محبت رسول کے اظہا ر کا ذیعہ اور دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی،عدل و انصاف،احترام اانسانیت کا پیغام پہنچانا میلاد کا اولین مقصد ہے۔ ریلی میں موقع پرقاضی نو ر الاسلام،غفران احمد،مولانا جمیل امینی،شفیع رانا قادری،مولانا عاشق سعیدی،مولانا اسحاق خلیلی،شریف احمد خان، حافظ عمیر ترابی،مولانا مہتاب قادری،وقاص ترابی،فیصل قادری،سید بلال باپو و دیگر بھی شریک تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں