کراچی ،2نوجوانوں نے گلے میں پھندالگا کر خود کشی کرلی

پیر 26 اکتوبر 2020 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) نیو کراچی اور کورنگی میں2نوجوانوں نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹرڈی مکان نمبر 93/5 میں رہائش پذیر 15 سالہ محمد معیز احمد ولد عادل کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچی اور معائنے وپوچھ گچھ کے بعد لاش کارروائی کیلئے عباسی شہیدا سپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پور واقعہ خودکشی ہی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ،جبکہ کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرزمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع ایک گھر میں 25 سالہ انس ولدمحمد اکرم نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،تاہم اطلاع ملنے پر پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں