کراچی ،ٹریفک حادثات میں 3 خواتین سمیت4 افرادجاں بحق

پیر 26 اکتوبر 2020 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت4 افرادجاں بحق اور6ٰ خواتین زخمی ہوگئیں،2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہوگئے،پولیس نے ایک ٹرک تحویل میں کرلیا،جبکہ قائد آباد سے ایک شخص کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ماڑی پور روڈ نزد شنواری ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبرJU-3573 نے سڑک عبور کرنے والی خواتین کو روند ڈالا ،جس کے نتیجے میں 2خواتین موقع پرجاں بحق اور 5خواتین زخمی ہو گئیں،خواتین کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے،پولیس نے ٹرک تحویل میں کرلیا،جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 35سالہ انیتا زوجہ اجمل اور30سالہ صغراں بی بی زوجہ انو غنین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی خواتین میں 30سنبل ، 35سالہ گور بائی ، 30سالہ سونا ، 25سالہ تمائی ، اور25سالہ حمائی بی بی شامل ہے، جاں بحق اور زخمی خواتین لیاری کی رہائشی اور گھروں پر ملازمت کرتی تھیں،ملازمت پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سکھن کے علاقے بھینس کالونی موڑ پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکرراہگیر خواتین50 سالہ سعیدہ زوجہ نورالدین جاں بحق اور55 سالہ رخسانہ زوجہ محمد سعید زخمی ہو گئیں،متوفیہ کی لاش مضروبہ کو علاج معالج کیلئے جناح اسپتال لایا گیا،جو بھینس کالونی کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیاس،جسکی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

جبکہ عزیز آباد کے علاقے کریم آباد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے اے ایس آئی صابر نصیر زخمی ہوگیا جس کو عباسی شہد اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی پولیس افسر سپر مارکیٹ تھانے میں تعینات ہے۔علاوہ ازیںقائد آبادکے علاقے نیشنل ہائی وے پر واقع انور بلوچ ہوٹل کے قریب ایک شخص کی 2 روزپرانی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق فوری طور متوفی کی شناخت اوروجہ موت معلوم نہیں ہوسکی اس کی عمر 30 برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں