ڈی جی رینجرز سندھ کا رضویہ چوک گولیمار میں جلوس کا معائنہ ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

پیر 26 اکتوبر 2020 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے رضویہ چو ک گولیمار میں ہونے والے جلوس کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ نے جلوس کی گزرگاہوں میں تعینات جوانوں اور افسران سے ملاقات بھی کی اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے اس موقع پر کہا کہ چپ تعزیے کے جلوس کا پر امن انعقاد سندھ رینجرز اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات، افسران و جوانوں کی بہترین پیشہ وارانہ صلاحتیوں کا مظہر ہے۔جلوس کے منتظمین نے سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پو لیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں