فرانسیسی صدر کا بیان قابل مذمت ہے ، مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے ، اسماء سفیر

مسلم ممالک کی تمام حکومتوں کا فرض ہے کہ جواب دیں اور عالمی سطح پر قانون سازی کرائیں

پیر اکتوبر 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے فرانس کے صدر کی جانب سے توہین رسالت پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جاتا ہے اور جب کوئی مسلمان انتہائی قدم اٹھاتا ہے تو اسے دہشت گرد اور بنیاد پرست قرار دے کر مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کر دیا جا تا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی تمام حکومتوں کا فرض ہے کہ بزور طاقت کے اس مہم کا جواب دیں۔بین الاقوامی سطح پر ایسی قانون سازی کروائی جائے جس میں اس جرم کو کرنے والوں پرپابندیاں لگائی جائیں انہیں بلیک لسٹ میں ڈالا جائے۔اور انکی معیشت کو جکڑ دیا جائے۔انہوں نے پوری دنیا کے غیرت مند مسلمانوں سے اپیل کی کہ مغرب کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور ان کا استعمال اپنے اوپر مکمل طور پر ترک کردیں کیونکہ سرمایہ دارانہ نظام کے ساہوکار اسی زبان میں بات سمجھتے ہیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments