سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹ کرنے کے معاملے پر مختیار کار حسین بوردی سمیت 11 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

منگل 27 اکتوبر 2020 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکوٹ میں منگھو پیر میں 24ایکڑ سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹ کرنے کے معاملے پر مختیار کار حسین بوردی سمیت 11 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے حتمی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ، نیب کی جانب سے ریفرنس میں 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکوٹ میں منگھو پیر میں 24ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے معاملے پر مختیار کار حسین بوردی سمیت 11 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے حتمی مہلت دے دی ، عدالت نے کہا کہ ہم یہ آخری بار مہلت دے رہے ہیں،ورنہ عبوری ضمانت خارج کردیں گے، اگر آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نہیں ہونگے تو ملزمان خود دلائل دیں، نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے ، ریفرنس میں 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان نے منگھو پیر میں سرکاری زمین غیر قانونی طورپر الاٹ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی سول ایوی ایشن حکام نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت نے استفسار کیا کہ حتمی رپورٹ کہاں ہے چار سال ہوگئے، سول ایوی ایشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ طیارہ کی مینوفیکچرنگ تین ممالک کی ہے عدالت نے مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلئے 19 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں