سرکاری اسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ کی عدم تعیناتی پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے پیش رفت رپورٹ پیش کردی

منگل 27 اکتوبر 2020 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں خواتین کی مخصوص بیماری فیسٹولاکے علاج،اور سرکاری اسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ کی عدم تعیناتی پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ شہریار مہر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں خواتین کی مخصوص بیماری فیسٹولہ کے علاج،اور سرکاری اسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ کی عدم تعیناتی پر اسسٹینٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ شہریار مہر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 33 گائنا کالوجسٹ کی آسامیان خالی ہیں سیکریٹری صحت نے گائنا کالوجسٹ کی خالی آسامیوں کی تقرری کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھ دیا ہے چانڈکا اسپتال لاڑکانہ،نواب شاہ اور لیاقت یونیورسٹی جامشورو میں ڈاکٹروں کو تربیت بھی دی جائے گی عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری صحت اور دیگر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے درخواست ڈاکٹر شیر شاہ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں